لاہور قلندرز کو سونے سے بنی ٹرافی کے ہمراہ کتنی انعامی رقم ملے گی
رنر اَپ ٹیم ملتان سلطانز کو 4 کروڑ 80 لاکھ روپے دیئے جائیں گے
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی تاریخ میں لاہور قلندرز نے ملتان سلطانز کو شکست دیکر پہلی بار ٹائٹل کا دفاع کرنے کا اعزاز حاصل کرلیا۔
لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے فائنل میں لاہور قلندرز نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 200 رنز بنائے جبکہ ہدف کے تعاقب میں ملتان سلطانز کی ٹیم 199 رنز بناسکی اور یوں قلندرز نے سنسنی خیز انداز میں ایک رن سے فتح اپنے نام کی۔
پاکستان سپر لیگ 8 کی نئی ٹرافی حاصل کرنے اعزاز بھی لاہور قلندرز کے پاس گیا جبکہ پہلی دوسری بار ٹورنامنٹ جیتنے والی دوسری ٹیم بنی، اس سے اسلام آباد یونائیٹڈ نے 2016 اور 2018 میں یہ کارنامہ سرانجام دیا تھا۔
مزید پڑھیں: ''پیسہ سب کچھ نہیں ہوتا'' پی ایس ایل میں بیٹنگ سائٹس کا باب بند
قلندرز کو پی ایس ایل 8 کی انعامی رقم کتنی ملی؟
سلطانز کو شکست دیکر قلندرز نے 24 قیراط سونے اور 907 زرغون نگینوں سے بنی نئی ٹرافی کے ہمراہ 12 کروڑ کی انعامی رقم حاصل کرنے کی حقدار بھی ٹھہر چکی ہے جبکہ رنر اَپ ٹیم کو 4 کروڑ 80 لاکھ روپے دیے جائیں گے۔
پی ایس ایل 7 میں استعمال کی گئی ٹرافی بھی لاہور قلندرز کے پاس ہی ہے جبکہ نئی ٹرافی تھامنے کا اعزاز بھی شاہین الیون کے پاس ہے۔
واضح رہے کہ پی ایس ایل کے گزشتہ سیزن میں فاتح ٹیم کو 8 کروڑ جبکہ رنر اَپ کو 3 کروڑ 20 لاکھ روپے ملے تھے۔