آفریدی کی ہندوستانی پرچم پر آٹوگراف دینے کی ویڈیو وائرل

گوتم گھمبیر کی انڈیا مہاراجہ ٹورنامنٹ میں بری طرح ناکام، بھارتی سپورٹرز نالاں


ویب ڈیسک March 19, 2023
گوتم گھمبیر کی انڈیا مہاراجہ ٹورنامنٹ میں بری طرح ناکام، بھارتی سپورٹرز نالاں (فوٹو: اسکرین شارٹ)

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی قطر میں جاری لیجنڈز لیگ میں شائقین کرکٹ کی توجہ کا مرکز بن گئے۔

دوحا میں گزشتہ انڈیا مہاراجہ کو ایلیمنیٹر میں 85 رنز سے شکست دینے کے بعد شاہد آفریدی کی کپتانی میں ایشیا الیون کی ٹیم نے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا ہے، ٹورنامنٹ کا فائنل 20 مارچ کو کھیلا جائے گا۔

میچ کے اختتام پر شاہد آفریدی نے ایک بھارتی مداح کو ہندوستانی پرچم پر آٹو گراف دیتے ہوئے دیکھا گیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے۔

مزید پڑھیں: لیجنڈز لیگ؛ آفریدی کی ایشیا الیون نے گھمبیر کے مہاراجہ کا غرور خاک میں مِلادیا

شاہد آفریدی کے اقدام کو ٹوئٹر صارفین کی جانب سے خوب پذیرائی مل رہی ہے جبکہ شائقین کرکٹ امید کررہے ہیں سابق کرکٹر کی جانب سے سیاسی کشیدگی کم کرنے کی کوشش ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں