پشاور میں دفعہ 144 نافذ لوگوں کے جمع ہونے پر پابندی

پابندی کا اطلاق 18 سے 22 مارچ تک رہے گا، خلاف ورزی پر قانونی کارروائی کی جائے گی، ڈپٹی کمشنر


ویب ڈیسک March 19, 2023
پابندی کا اطلاق 18 سے 22 مارچ تک رہے گا، خلاف ورزی پر قانونی کارروائی کی جائے گی، ڈپٹی کمشنر (فوٹو : فائل)

ضلع بھر میں امن و امان برقرار رکھنے کے لیے دفعہ 144 کا نفاذ کردیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ڈپٹی کمشنر پشاور نے شہر بھر میں دفعہ 144 سی آر پی سی کے تحت 5 یا زائد افراد کے ایک جگہ جمع ہونے پر پابندی عائد کردی ہے جس کا مقصد شہر میں امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنا ہے۔

ڈپٹی کمشنر کے مطابق دفعہ 144 اٹھارہ سے 22 مارچ تک نافذالعمل رہے گی، خلاف ورزی کی صورت میں دفعہ 188 پی پی سی کے تحت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں