ایکواڈور اور پیرو میں زلزلے میں 15 ہلاکتیں اور 140 زخمی

زیادہ جانی و مالی نقصان ایکواڈور میں ہوا


ویب ڈیسک March 19, 2023
ایکواڈور اور پیرو میں زلزلے کی شدت 6.8 ریکارڈ کی گئی؛ فوٹو: ٹوئٹر

براعظم جنوبی امریکی کے ممالک ایکواڈور اور پیرو میں 6.7 شدت کے زلزلے میں 15 افراد ہلاک اور 100 سے زائد زخمی ہوگئے جب کہ درجنوں عمارتیں مکمل طور پر تباہ ہوگئیں۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ایکواڈور کے دوسرے بڑے شہر گویاکیل کے جنوبی علاقے میں 6.8 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ پیرو کے شمالی علاقے میں بھی اتنی ہی شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

امریکی جیولوجیکل سروے کا کہنا ہے کہ زلزلے کا مرکز ایکواڈور کے ساحلی علاقے گویاز سے تقریباً 50 میل (80km) جنوب میں تھا۔ اس علاقے کی آبادی 30 لاکھ سے زیادہ ہے۔

زلزلے کے جھٹکے ایکواڈور اور پیرو میں محسوس کیے گئے تاہم جانی و مالی نقصان زیادہ ایکواڈور میں ہوا ہے۔ زلزلے کے بعد سونامی کا الرٹ جاری نہیں کیا گیا۔

زلزلے کے جھٹکوں سے دونوں ممالک کے دو بڑے شہر لرز اُٹھے اور درجنوں عمارتیں زمیں بوس ہوگئیں۔ ملبے تلے دبے افراد کو نکالنے کا کام جاری ہے۔ اب تک ایکواڈور میں 14 جب کہ پیرو میں ایک فرد کی ہلاکت کی تصدیق ہوئی ہے۔

ایکواڈور میں زخمیوں کی تعداد 125 سے تجاوز کرگئی اور ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے جب کہ پیرو میں درجن سے زائد افراد زخمی ہوئے۔

واضح رہے کہ ایکواڈور کے ساحلی علاقوں میں زلزلے معمول کی بات ہیں 2016 میں آنے والے ایک زلزلے میں 600 سے زائد افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں