ملیر جیل میں قیدیوں سے ملاقات کیلیے آنیوالی خواتین کو ہراساں کئے جانے کا انکشاف

بیٹے سے ملاقات کے لئے جیل جاتی ہوں تو سپاہی زبیرسہتو ہراساں کرتا ہے، خاتون کی تحریر شکایت

—فائل فوٹو

ملیر جیل کراچی میں قیدیوں سے ملاقات کیلئے آنیوالی خواتین کو ہراساں کئے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔

ہراسگی کی شکار خاتون نے ملیر جیل کے سپاہی محمد زبیر سہتوکے خلاف اعلیٰ حکام کو خط لکھ دیا۔ جس میں متاثرہ خاتون کا کہنا ہے کہ میرا بیٹا ڈیڑھ سال سے جیل میں قید ہے، بیٹے سے ملاقات کے لئے جیل جاتی ہوں تو سپاہی زبیرسہتو ہراساں کرتا ہے۔


خاتون نے بتایا کہ سپاہی زبیر سہتو میری بیٹیوں سے بھی ناجائز اور غلط مطالبات کرتا ہے۔ معاملے پر ڈپٹی سپریٹنڈنٹ ملیر جیل کامران شیخ نے مؤقف دیا ہے کہ محمد زبیر سہتو اسسٹنٹ جیل سپریٹنڈنٹ نبی داد زرداری کے دفتر میں تعینات ہے۔

انہوں نے بتایا کہ سپاہی زبیر سہتو خود کو سپریٹنڈنٹ سینٹرل جیل حسن سہتو کا کزن بتاتا ہے، متاثرہ خاتون کی شکایت محکمہ داخلہ کو موصول ہوگئی ہے، اعلیٰ جیل حکام معاملے کی شفاف تحقیقات کریں گے۔
Load Next Story