سبینہ فاروق نے نفرت انگیز مہم چلانے والوں کو وارننگ دے دی

ڈرامہ کردار پر مجھے دھمکیاں مل رہی ہے جس سے نہ صرف مجھ پر بلکہ فیملی پر بھی برا اثر پڑ رہا ہے، اداکارہ

فوٹو: فائل

پاکستانی اداکارہ صبینہ فاروق نے ڈرامہ سیریل 'تیرے بن' میں حیا نامی خاتون کا کردار ادا کرنے پر ان کے خلاف منفی مہم چلانے والوں کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

انسٹاگرام پوسٹ میں اداکارہ نے لکھا کہ لوگوں کو ایک ڈرامہ کردار اور اداکار کے درمیان فرق کرنا چاہئے۔

انہوں نے مداحوں کو بتایا کہ ڈرامہ کردار پر ان کو دھمکیاں مل رہی ہے جس سے نہ صرف وہ بلکہ ان کی فیملی پر بھی برا اثر پڑ رہا ہے۔




صبینہ فاروق نے لکھا کہ ڈرامے میں میرے کردار پر مزاحیہ انداز میں یا حدود میں رکھ کر ردعمل دیا جائے تو مجھے کوئی مسئلہ نہیں ہے لیکن اب حدود سے تجاوز کیا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر یوٹیوب پر میرے خلاف منفی مہم کا سلسلہ نہ رکا تو میں اگلی مرتبہ ان سب افراد کا نام پبلک کروں گی جو اس میں ملوث ہیں۔
Load Next Story