ایران سے گوادر 100 میگا واٹ اضافی بجلی کی فراہمی کا منصوبہ مکمل
اس منصوبے سے گوادر کے گھریلو اور صنعتی صارفین کو بجلی کی بلا تعطل فراہمی یقینی ہوسکے گی
ایران سے گوادر کو 100 میگا واٹ اضافی بجلی کی فراہمی کا منصوبہ مکمل ہوگیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ایران سے گواد کو اضافی بجلی کی فراہمی کیلیے 100 میگا واٹ کا منصوبہ پایہ تکمیل کو پہنچ گیا۔ اس منصوبے سے گوادر کی موجودہ اور مستقبل کی ضروریات کو پورا کیا جائے گا۔
کیسیکو ترجمان کے مطابق منصوبے سے گوادر کے گھریلو اور صنعتی صارفین کو بجلی کی بلا تعطل فراہمی یقینی ہوسکے گی۔