تھر کے کوئلے سے بجلی کا منصوبہ ابھی قابل عمل نہیں احمد مختار

منصوبے سے ایک سال میں لوڈشیڈنگ صرف3 گھنٹے ہوجائے گی،بجلی چوری روکنے کیلیے خصوصی فورس بنارہے ہیں،بی بی سی کوانٹرویو


Express Desk September 16, 2012
منصوبے سے ایک سال میں لوڈشیڈنگ صرف3 گھنٹے ہوجائے گی،بجلی چوری روکنے کیلیے خصوصی فورس بنارہے ہیں،بی بی سی کوانٹرویو

وفاقی وزیربرائے پانی وبجلی چوہدری احمدمختارنے کہاہے کہ تھرکے علاقے سے کوئلہ نکال کربجلی بنانے کامنصوبہ ابھی تک قابل عمل نہیںہے۔

ہم کوئلہ درآمدکرکے سستی بجلی بنائیں گے،ایک ارب ڈالرسے تیل سے چلنے والے بجلی گھروںکو کوئلے پرمنتقل کیاجائے گا،ایک ارب ڈالربجلی کی قیمت کم رکھنے پرصرف کیے جائیں گے۔بی بی سی کوانٹرویومیںانھوںنے کہاکہ ثمرمبارک مندبہت ایڈوانس ٹیکنالوجی کے ذریعے تھرکے کوئلے سے بجلی بنانے کی کوشش کررہے ہیںتاہم ان کی ٹیکنالوجی ابھی تک خاطرخواہ نتائج نہیںدے سکی ہے،ہم ہمیشہ توانتظارنہیںکرسکتے کہ ان کی ٹیکنالوجی سے بجلی بنے، ہمیں بجلی کی فوری ضرورت ہے اورثمرمبارک ابھی تک کوئی بریک تھرونہیںدے سکے،جب ان سے پوچھا گیاکہ پھرثمر مبارک منصوبے پراتناوقت اورپیسہ کیوں لگایا گیا تو انھوں نے کہاکہ اس کاجواب توثمرمبارک ہی دیںگے۔

ان کا کہنا تھا کہ انھوںنے بجلی بحران کے خاتمے کیلیے منصوبہ صدرمملکت سے منظورکرالیا ہے جس پرعمل کر کے ایک سال کے اندر لوڈشیڈنگ کم کرکے تین گھنٹے تک کی جاسکتی ہے،چارارب ڈالرلاگت کے اس منصوبے کی تفصیل بتاتے انھوںنے کہاکہ ایک ارب ڈالرکی لاگت سے کوئلہ درآمدکیاجائیگا،اس کوئلے سے بجلی بنانے کیلیے چین سے جنریٹرزدرآمدکرنے کا معاہدہ طے پاچکاہے جوچندماہ میںپاکستان پہنچ جائیں گے، یہ جنریٹرزبائیس سومیگاواٹ بجلی پیداکریں گے،وفاقی وزیر نے بتایاکہ بجلی کی چوری روکنے کیلیے خصوصی پولیس فورس تشکیل دی جارہی ہے جوچندروزمیںتشکیل پاجائے گی،آن لائن کے مطابق انرجی آئل گیس اور پاورکی تین روزہ بین الاقوامی نمائش کاافتتاح18ستمبرکو احمد مختار لاہورایکسپوسینٹرمیںکریں گے جو20ستمبرتک جاری رہے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |