برڈ فُلو کے خلاف دو نئی ویکسین کارآمد ثابت

ولندیزی ماہرین کی بنائی ہوئی ویکسین ابتدائی تجربات میں غیرمعمولی ثابت ہوئی ہیں


ویب ڈیسک March 20, 2023
برڈفلو کی سب سے اہم قسم ایچ فائیو این ون کے خلاف ویکسین مؤثرثابت ہوئی ہیں۔ فوٹو: فائل

ہالینڈ میں شعبہ حیوان سے وابستہ ایک تحقیقی مرکز نے دو نئی ویکسین بنانے کا اعلان کیا ہے جو برڈ فلو کے خلاف بہت مؤثر ثابت ہوئی ہیں۔

ولندیزی حکومت نے پہلے تجربے کے بعد باضابطہ طورپراس کا اعلان بھی کیا ہے۔ ان میں سے ایک ویکسین فرانس کی کیوا انیمل ہیلتھ نے بنائی ہے اور دوسری جرمن کمپنی بوئرنجر نے تیار کی ہے جس میں ہالینڈ نے معاونت کی ہے۔

برڈ فلو کو ایویئن انفلوئنزا بھی کہا جاتا ہے اور پوری دنیا کے کئی ممالک میں اس کے واقعات بڑھ رہے ہیں۔ اس طرح کل 20 کروڑ پرندوں کو ہلاک کیا گیا ہے جبکہ صرف ہالینڈ نے 60 لاکھ پرندے تلف کئے گئے ہیں۔ اس سی کئی ممالک میں انڈوں کی قیمتیں آسمان سےباتیں کررہی ہیں۔

ہالینڈ میں ان دونوں ویکسین کی آزمائش کی گئی ہے جبکہ فرانس نے بطخوں اور اٹلی نے ٹرکی پرندوں پر اس کی آزمائش کی ہے۔ تاہم یہ ویکسین ایچ فائیو این ون کے خلاف آزمائی گئی ہے جو تیزی سے یورپ میں پھیل رہا ہے۔

ہالینڈ کے ایک اور شہر میں اسے مرغیوں پر آزمایا گیا ہے جبکہ دونوں ویکسین تجربہ گاہ میں بھی پرتاثیر دیکھی گئی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں