سیاسی مخالفین پر ریاستی اداروں کا استعمال جمہوری روایات کی توہین ہے نواز شریف

ن لیگ کا مشاورتی اجلاس،آئندہ انتخابات، نگراں سیٹ اپ پر تبادلہ خیال، نوازشریف کے ملک بھرکے دوروں پرغور


Numainda Express/staff Reporter September 16, 2012
ن لیگ کا مشاورتی اجلاس،آئندہ انتخابات، نگراں سیٹ اپ پر تبادلہ خیال، نوازشریف کے ملک بھرکے دوروں پرغور. فوٹو آئی این پی

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سربراہ میاں نوازشریف نے کہا ہے کہ ن لیگ میں شمولیت اختیار کرنے والوںکے خلاف ریاستی اداروںکااستعمال جمہوری روایات کی توہین ہے۔

پیپلز پارٹی سیاسی مخالفین کوذاتی دشمن سمجھنا چھوڑ دے اورجمہوری روایات کو پھلنے پھولنے دے۔ نواب شاہ سے مسلم لیگ میں شامل ہونے والے غلام ربانی ڈاہری اوران کے خاندان کے خلاف انتقامی کارووائیاں بندکی جائیں۔

انھوں نے غلام ربانی ڈاہری ان کے بھائیوں نیاز حسین ڈاہری، غلام سرور ڈاہری،بھتیجوں غلام مجتبی ڈاہری، غلام مرتضی ڈاہری اور بھانجے اویس ڈاہری کے خلاف جھوٹے مقدمات اور ان کے گائوں پر پولیس کے مسلسل چھاپوں،گھریلو خواتین، بزرگوں اوربچوںکوہراساں کرنے کی مذمت کی ہے اورکہا کہ سندھ میں مسلم لیگ(ن) میں شمولیت کرنے والوں کے خلاف ریاستی اداروں کو استعمال کر کے جمہوری روایات کی توہین کی جارہی ہے۔وہ کراچی کے مقامی ہوٹل میں پارٹی کے صوبائی صدر غوث علی شاہ،ممتاز بھٹو ودیگرکے ساتھ سندھ کی سیاسی صورتحال کاجائزہ اوررہنماؤں سے بات چیت کررہے تھے۔

علاوہ ازیں نواز شریف کی زیر صدارت پارٹی کے مشاورتی اجلاس سمیت ڈی جی خان' بہاولپور اور ساہیوال ڈویژن کی کمیٹیوں کے اجلاس ہوئے۔ ان اجلاسوں میں آئندہ انتخابات' نگراں سیٹ اپ' پارٹی کے تنظیمی امور' کارکنوں کو متحرک کرنے کیلیے نواز شریف کے دوروں'پنجاب میں نئے صوبے کیلیے قائم کمیشن کے قیام پر پارٹی موقف سمیت مجموعی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال اور آئندہ کی حکمت عملی طے کی گئی۔ ادھرنواز شریف نے سندھ کے بزرگ سیاستدان ممتاز بھٹو کے صاحبزادے امیر بخش بھٹو کو پارٹی کی سینٹرل ورکنگ کمیٹی کا ممبر نامزد کردیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں