جہانیاں کے سول اسپتال میں 8 سالہ بچے سے مبینہ زیادتی


دو اوباش نوجوان بچے کو ورغلا کر اسپتال کے کوارٹر میں لے گئے اور زیادتی کی، والدین۔ فوٹو: فائل
ایکسپریس نیوز کے مطابق ضلع خانیوال کی تحصیل جہانیاں کے سول اسپتال میں اوباش نوجوانوں نے 8 سالہ بچے کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، پولیس نے دونوں ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔
مبینہ زیادتی کا شکار بچے کے والدین نے پولیس کو بتایا کہ 2 اوباش نوجوان بچے کو ورغلا کر اسپتال کے کوارٹر میں لے گئے اور زیادتی کی، بعدازاں بچے کی والدہ ایمرجنسی وارڈ کے باہر صدمہ سے بے ہوش ہوگئی۔
دوسری جانب پولیس کا کہنا تھا کہ شہریوں نے ملزمان کو درگت کے بعد پولیس کے حوالے کیا۔