سکھوں نے لندن میں بھارتی ہائی کمیشن  پر خالصتان کا پرچم لہرا دیا

بھارت کے سفارتی اہلکار کی بھارتی پرچم اتارنے اورخالصتان کا جھنڈا لہرانے سے روکنے کی کوشش ناکام ہوگئی


ویب ڈیسک March 20, 2023
سکھوں نے بھارتی ہائی کمیشن کے سامنے خالصتان کے حق میں نعرے بھی لگائے:فوٹو:سوشل میڈیا

سکھوں نے لندن میں بھارتی ہائی کمیشن پربھارتی پرچم اتار کر خالصتان کا پرچم لہرا دیا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں سکھ نوجوانوں کو بھارتی پرچم اتار کر خالصتان کا پرچم لگاتے دیکھا جا سکتا ہے۔ اس دوران ہاتھوں میں خالصتان کا پرچم اٹھائے نوجوان بھارت کے خلاف اور خالصتان کے حق میں نعرے لگاتے رہے۔بھارتی سفارتی اہلکار کی بھارت کا جھنڈا اتارنے اور خالصتان کا پرچم لہرانے سے روکنے کی کوشش ناکام ہوگئی۔

[video width="600" height="400" mp4="https://c.express.pk/2023/03/whatsapp-video-2023-03-20-at-7.39.40-am-1-1679283229.mp4"][/video]

لندن میں مقیم سکھ برادری کے مطابق بھارتی ہائی کمیشن پر بھارتی پرچم اتار کر خالصتان کا جھنڈا لہرانے کا مقصد بھارتی پنجاب میں خالصتان تحریک کے حامی امرت پال سنگھ اور ان کے 6 ساتھیوں کی گرفتاری کیخلاف احتجاج اور آسٹریلیا میں خالصتان کے بارے میں ہونے والے ریفرینڈم سے اظہار یکجہتی تھا۔ آسٹریلیا میں آج خالصتان پر ووٹنگ ہورہی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں