آئی ایم ایف کا دباؤ ڈالر کی ذخیرہ اندوزی میں ملوث بینکوں کے خلاف کارروائی روکی گئی
اس معاملے میں کارروائی ہوتی تو حکومت کو اربوں روپے کا ریونیو حاصل ہوتا
آئی ایم ایف کے دباؤ پر امریکی ڈالرز کی ذخیرہ اندوزی میں ملوث کمرشل بینکوں کے خلاف کارروائی روکی گئی۔
ذرائع کے مطابق کمرشل بینکوں پر الزام ہے کہ انھوں نے ڈالر کے ریٹ میں ہیر پھیر کے ذریعے اربوں روپے کا اضافی منافع کمایا۔
اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈالر کی ذخیرہ اندوزی کرنے میں 6 مقامی اور 2 غیر ملکی بینک بھی ملوث ہیں۔ اگر اس معاملے میں کارروائی ہوتی تو حکومت کو اربوں روپے کا ریونیو حاصل ہوتا۔
دوسری جانب ترجمان اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ بینکوں کے خلاف کارروائی کا معاملہ حکومت کے زیرِ غور ہے۔