بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 86 پیسے اضافے کا امکان

نیپرا اتھارٹی 30 مارچ کو سی پی پی اے کی درخواست پر سماعت کرے گی


ویب ڈیسک March 20, 2023
منظوری کی صورت میں اضافہ سرکاری ڈسکوز کے صارفین پر ہوگا:فوٹو:فائل

ایک ماہ کیلئے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 86 پیسے اضافے کا امکان ہے۔

سینڑل پاور پرچیزنگ ایجنسی ( سی پی پی اے) کی جانب سے ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں درخواست نیپرا میں دائرکردی گئی۔ درخواست فروری کے ایف سی اے کی مد میں دائر کی گئی ہے۔

نیپرا اتھارٹی 30 مارچ کو سی پی پی اے کی درخواست پر سماعت کرے گی۔منظوری کی صورت میں اضافہ سرکاری ڈسکوز کے صارفین پر ہوگا۔

کے الیکٹرک کی ایف سی اے کی مد میں ایک روپے 62 پیسے اضافے کی درخواست پہلے سے نیپرا میں جمع ہے۔ سرکاری ڈسکوز اور کے الیکٹرک کی درخواستوں پر الگ الگ سماعت ایک ہی روز ہوگی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں