کراچی میں 22 مارچ کو گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

بارش کا نیا سسٹم 22 مارچ کو جنوبی بلوچستان میں داخل ہوگا، محکمہ موسمیات


ویب ڈیسک March 20, 2023
سندھ اور بلوچستان کے مختلف مقامات پر کہیں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش ہوسکتی ہے، محکمہ موسمیات:فوٹو:فائل

محکمہ موسمیات نے کراچی میں 22 مارچ کو گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کردی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کا نیا سسٹم 22 مارچ کو جنوبی بلوچستان میں داخل ہوگا جس کے نتیجے میں کراچی سمیت سندھ اور بلوچستان کے مختلف مقامات پر 22 مارچ کی شام کو گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

مغربی ہواؤں کا سلسلہ بدستور خطے میں موجود ہے جس کے زیر اثر سندھ میں جامشورو، ٹھٹہ ، سجاول، بدین، تھر پارکر، سانگھڑ ، عمر کوٹ، میر پور خاص، حیدرآباد، مٹیاری اوردیگراضلاع میں گرد وغبار ہوسکتا ہے ۔ گرج چمک کے ساتھ کہیں کہیں تیز باش اور ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی کے مضافاتی علاقوں میں کچھ مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے۔

سسٹم کے زیر اثر بلوچستان کے اکثر اضلاع میں 22 سے 23 مارچ کے دوران بیشتر مقامات پر گرد وغبار متوقع ہے جبکہ چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ درمیانی اور تیز بارش کا امکان ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں