افغان اہلکاروں کی پاکستانی فورسزسے بدتمیزی طورخم بارڈربند

لفٹیننٹ کرنل مشتاق کوبھی برابھلا کہا،افغان کمشنر کے معافی مانگنے پر بارڈر کھول دیا گیا


Numainda Express September 16, 2012
لفٹیننٹ کرنل مشتاق کوبھی برابھلا کہا،افغان کمشنر کے معافی مانگنے پر بارڈر کھول دیا گیا. فوٹو اے ایف پی

افغان اہلکاروں کی پاکستانی فورسز سے بدتمیزی پر طورخم بارڈر 2 گھنٹے بند اور ہر قسم کی آمدورفت معطل رہی۔

طورخم تحصیلدارکے مطابق ہفتے کی صبح پاکستانی خاکروب دلشاد مسیح سے دوران ڈیوٹی افغان نیشنل آرمی کے اہلکار آدم خان نے بد تمیزی کی اور اس کو زدوکوب کیا جس پر پاکستانی فورسز نے افغان اہلکاروں سے اس معاملے پر احتجاج کیا جس پر انھوں نے پاکستانی فورسز کے ساتھ بھی بدتمیزی کی۔

خیبر رائفلز کے لفٹیننٹ کرنل مشتاق نے موقع پر پہنچ کر معاملے کو سلجھانے کے لیے مداخلت کی تو افغان اہلکاروں نے ان کے ساتھ بھی تلخ کلامی کی جس کے بعد دونوں طرف سے فورسز الرٹ ہوگئیں اور سرحد کو ہر قسم کی آمد ورفت کیلیے بند کردیاگیا،اس کے بعد افغان فورسز کے کمشنر عنایت اللہ شنواری نے ونگ کمانڈر طورخم کے دفتر میں لفٹیننٹ کرنل مشتاق ، پولیٹیکل نائب تحصیلدار اور دیگرحکام کے ساتھ مذاکرات کیے اور بالآخر افغان کمشنر کی طرف سے معافی مانگنے کے بعد سرحد کھول دی گئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں