اسلام آباد پولیس کو عمران خان کی پیشی 2 کروڑ 18 لاکھ روپے کی پڑگئی

ڈیڑھ کروڑ روپے سے زائد مالیت کی گاڑیاں توڑی گئیں، مالی نقصان کی ابتدائی رپورٹ تیار


ویب ڈیسک March 20, 2023
فوٹو: فائل

اسلام آباد پولیس کو عمران خان کی پیشی 2 کروڑ 18 لاکھ روپے کی پڑگئی۔

پولیس ذرائع کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی جوڈیشل کمپلیکس میں پیشی وفاقی پولیس کو 2 کروڑ 18 لاکھ 75 ہزار روپے میں پڑی۔ اسلام آباد پولیس نے مالی نقصان کی ابتدائی رپورٹ تیار کرلی۔

پولیس ذرائع کے مطابق عمران خان کی پیشی کے دوران ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کی گاڑیاں توڑی گئیں، سکیورٹی پر مامور پولیس اہلکاروں کے کھانے کے لئے 8 لاکھ روپے خرچ ہوئے۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ سکیورٹی کے لئے لائے گئے کنٹینر اسلام آباد پولیس کو 18 لاکھ میں پڑے، فیصل آباد اور چکول پولیس کی گاڑیوں پر 5 لاکھ سے زائد اخراجات آئے۔

ذرائع کے مطابق فیول کی مد میں اسلام آباد پولیس کے دس لاکھ روپے خرچ ہوئے، مشتعل مظاہرین کو روکنے کےلئے اسلام آباد پولیس نے 7 لاکھ کے شیل استعمال کئے، ان میں زخمی پولیس اہلکاروں کے اخراجات شامل نہیں ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں