عدالت کا حسان نیازی سے وکلاء اور اہل خانہ کو ملاقات کرانے کا حکم
حسان نیازی کی جانب سے فیصل چودھری، ابوزر سلمان نیازی، نعیم حیدر و دیگر وکلاء عدالت میں پیش ہوئے
اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی کے گرفتار رہنما حسان خان نیازی سے ان کے اہل خانہ اور وکلاء کو ملاقات کرانے کا حکم دے دیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق عدالت نے حسان نیازی کا میڈیکل کروانے اور 24 گھنٹے میں متعلقہ عدالت پیش کرنے کا حکم بھی دیا ہے۔
چیف جسٹس عامر فاروق کی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ رمنا اور آئی جی اسلام آباد کے نمائندہ عدالت میں پیش ہوئے اور انہوں نے عدالت کو آگاہ کیا کہ حسان نیازی کو انہوں نے گرفتار کیا ہے۔
ایس ایچ او تھانہ رمنا نے حسان نیازی کیخلاف ایف آئی آر کاپی عدالت میں جمع کروا دی۔
قبل ازیں پی ٹی آئی کے رہنما حسان خان نیازی کی بازیابی کیلئے دائر درخواست پر سماعت ہوئی اور اسلام آباد ہائی کورٹ نے ایس ایچ او رمنا تھانہ اور آئی جی اسلام آباد کے نمائندے کو طلب کیا گیا تھا۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے کیس کی سماعت کی۔
حسان نیازی کی جانب سے فیصل چودھری، ابوزر سلمان نیازی، نعیم حیدر و دیگر وکلاء عدالت میں پیش ہوئے۔
اس موقع پر فیصل چودھری کا کہنا تھا بیرسٹر حسان نیازی ضمانت کے لئیے انسداد دہشتگردی عدالت میں گئے، پولیس نے حسان نیازی کو اغوا کیا اور کوئی معلوم نہیں کس مقدمے میں کیا۔
یہ بھی پڑھیں : پی ٹی آئی رہنما اور عمران خان کے فوکل پرسن حسان خان نیازی گرفتار
ان کا مزید کہنا تھا کہ کسٹوڈیل ٹارچر کے بارے میں ہم نے پہلے بھی عدالت میں کہا ہے، ہمیں یہ بھی نہیں بتایا جارہا ہے کہ حسان نیازی کو کہاں رکھا گیا ہے۔
عدالت نے ایس ایچ او رمنا اور آئی جی اسلام آباد کے نمائندہ کو آدھے گھنٹے میں عدالت طلب کیا تھا۔
گرفتاری کی مذمت
دوسری طرف اسلام آباد ہائیکورٹ بار نے بیرسٹر حسان نیازی کی گرفتاری کی شدید مذمت کی اور ان کو رہا کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
اپنے اعلامیہ میں صدر ہائیکورٹ بار نوید ملک، سیکرٹری رضوان شبیر کیانی اور دیگر نے کہا کہ وکلاء کو تحفظ فراہم کیا جائے وگرنہ آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔
ایف آئی آر درج
پی ٹی آئی رہنما حسان خان نیازی کے خلاف کار سرکار میں مداخلت اور اسلحہ کی نمائش کیخلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
مقدمہ تھانہ رمنا میں اے ایس آئی خوبان شاہ کی مدعیت میں درج کیا گیا۔
ایف آئی آر متن کے مطابق حسان نیازی کی گاڑی کو روکنے کی کوشش کی گئی لیکن ڈرائیور نے پولیس اہلکاروں کے اوپر گاڑی چھڑائی جبکہ حسان نیازی نے جان سے مارنے کی دھمکیاں دی۔
پولیس کے مطابق حسان نیازی کے ساتھ دوسرے شخص نے اسلحہ نکالا اور پھر وہ گاڑی نکال کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا، دوران مزاحمت حسان نیازی کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔