مبینہ آڈیو لیک مریم نواز کے بارے میں گھٹیا گفتگو قابل مذمت ہے وزیراعظم
خواتین کے بارے میں اس لب و لہجے اور گھٹیا سوچ کی معاشرے بالخصوص خواتین کو پر زور مذمت کرنی چاہیے، شہباز شریف
وزیراعظم شہباز شریف نے سابق چیف جسٹس ثاقب نثار اور ایڈووکیٹ خواجہ طارق کی مبینہ آڈیو لیک میں مریم نواز سے متعلق گفتگو کو قابل مذمت قرار دے دیا۔
انہوں نے سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کہا کہ 'بیٹی مریم نواز کے بارے میں گھٹیا گفتگو انتہائی قابل مذمت ہے، خواتین کے بارے میں اس لب و لہجے اور گھٹیا سوچ کی معاشرے بالخصوص خواتین کو پر زور مذمت کرنی چاہیے'۔
مزید پڑھیں: ثاقب نثار اور خواجہ طارق رحیم کی 'مریم نواز' سے متعلق مبینہ آڈیو لیک
وزیراعظم نے کہا کہ اجتماعی مذمت ہی معاشرے میں یہ منفی سوچ روک سکتی ہے۔ خیال رہے کہ مبینہ آڈیو لیک میں ثاقب نثار اور سینئر ایڈووکیٹ خواجہ طارق کو مریم نواز کا نام لیے بغیر گفتگو کرتے سنا جا سکتا ہے۔ مبینہ آڈیو لیک میں ایڈووکیٹ خواجہ طارق کو یہ کہتے ہوئے سنا جا سکتا ہے کہ 'سر! یہ جو خاتون بہت بول رہی ہے، اسے روکیں۔ سر! اس کا جواب اچھی طرح دیجئے'۔
جس پر سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے جواب دیا کہ 'میں نے اس پر سوچ، الحمد اللہ۔ میں کنفیوژ یا ڈپریس نہیں ہوں، جب ضرورت پڑی انہیں کہہ دیں گے دھماکا کردیں'۔