کراچی کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش

کراچی کے شمالی علاقوں سے بارش کا سسٹم گزر رہا ہے، محکمہ موسمیات


ویب ڈیسک March 20, 2023
[فائل-فوٹو]

شہر قائد کے مختلف علاقوں میں بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا۔

ایکپسیریس نیوز کے مطابق مغرب کے بعد بادلوں کی اچانک آمد سے بارش کا سلسلہ شروع ہوا۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی کے شمالی علاقوں سے بارش کا سسٹم گزر رہا ہے۔

کراچی کے متعدد علاقوں میں بارش ہوئی جن میں گلستان جوہر، گلشن اقبال، سہراب گوٹھ، واٹر پمپ، گلبرگ، عائشہ منزل، عزیزآباد اور نارتھ ناظم آباد شامل ہیں۔

اس کے علاوہ یونیورسٹی روڈ، نیپا چورنگی ، راشد منہاس روڈ، بحریہ ٹاون ، سپرہائی وے، اسکیم 33 کی مختلف سوسائٹیوں ، گلزار ہجری، فیڈرل بی ایریا، سرجانی ٹاون ، بفرزون ، نارتھ کراچی اور گلستان جوہر میں بارش ہوئی۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں