ایولین شرما نے انوپم کھیر سے ہندی سیکھنا شروع کردی

انوپم کھیر کی رہنمائی سے اداکاری کے معاملے مزید سنجیدہ ہوگئی ہوں، ایولین شرما


APP April 16, 2014
انوپم کھیر کی رہنمائی سے اداکاری کے معاملے مزید سنجیدہ ہوگئی ہوں، ایولین شرما فوٹو : فائل

بالی ووڈ اداکارہ ایولین شرما نے انوپم کھیر سے ہندی زبان سیکھنا شروع کر دی۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ ان دنوں اداکارہ انوپم کی اداکاری اور ہندی زبان کی ورکشاپ میں شرکت کر رہی ہیں جہاں طالب علموں کو اداکاری کے لیے تیار کیا جاتا ہے۔ ایولین شرما کا کہنا ہے کہ انوپم کی رہنمائی کی وجہ سے وہ اداکاری کے معاملے میں مزید سنجیدہ ہوگئی ہیں اور ان کی ہندی زبان بولنے کی صلاحیت میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ وہ ان نتائج سے بے حد خوش ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں