پی ایس62 ننگر پارکر انگوٹھوں کی تصدیق کیلیے بیلٹ پیپر اسلام آباد روانہ

الیکشن ٹربیونل حیدرآباد کے حکم پر 41 پولنگ اسٹیشنوں کی ووٹر لسٹ بھی سخت سیکیورٹی میں نادرا آفس بھیج دی گئی


Nama Nigar April 16, 2014
سندھ اسمبلی کی اس نشست سے جیتنے والے مخدوم خلیل الزمان کیخلاف ن لیگ کے ارباب انور جبار نے درخواست دی تھی فوٹو: فائل

الیکشن ٹربیونل حیدرآباد کے حکم پر صوبائی اسمبلی حلقہ62 ننگرپارکر پر انگوٹھوں کی تصدیق کے لیے بیلٹ پیپرز اسلام آباد بھجوا دیے گئے۔

ضلع تھرپارکر سے سندھ اسمبلی کے حلقہ 62 ننگرپارکر پر پیپلزپارٹی کے ایم این اے مخدوم امین فہیم کے صاحبزادے مخدوم خلیل الزمان کامیاب ہوئے تھے جن کے خلاف مخالف امیدوارمسلم لیگ نون کے ارباب انور جبار نے الیکشن ٹربیونل حیدرآباد میں درخواست دی تھی کہ عام انتخابات میں ان کا مخالف امیدوار دھاندلی سے جیتا ہے ۔

حلقے میں انگوٹھوں کی تصدیق کرائی جائے جس پر ٹربیونل نے حلقے کے 41 پولنگ اسٹیشنز پر ووٹوں کی دوبارہ گنتی اور انگوٹھوں کی تصدیق کا حکم دیا تھا۔ منگل کے روز ریٹرننگ آفیسر میاں فیاض ربانی کی زیر نگرانی 41 پولنگ اسٹیشنزکی ووٹر لسٹ اور بیلٹ پیپرز کو سخت سیکیورٹی میں نادرا آفس اسلام آباد بھجوا دیے گئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں