
دوحا کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے گئے میچ میں ورلڈ جائنٹس نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 147 رنز اسکور کیے، جیک کیلس 78 رنز بناکر ناقابل شکست رہے۔
دیگر کھلاڑیوں میں لنڈل سمنز 17، کپتان شین واٹسن اور مورن وین ویک صفر جبکہ روس ٹیلر 32 رنز بناکر نمایاں رہے۔
مزید پڑھیں: ''شاہین نے ٹائٹل جیت کر چیلنج دیا، میرے پاس بھی پرانی بندوقیں موجود ہیں''
ایشیا لائنز کی جانب سے عبدالرزاق جبکہ تھیسارا پریرا نے ایک وکٹ حاصل کی۔
ہدف کے تعاقب میں ایشیا لائنز کو اوپل تھرنگا اور دلشان نے 115 رنز کا آغاز فراہم کیا، دونوں اوپنرز بالترتیب 57 اور 58 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، اوپننگ اسٹینڈ کے دوران تھرنگا اور دلشان نے 13 چوکے اور 3 چھکے لگائے۔
مزید پڑھیں: آفریدی کی ہندوستانی پرچم پر آٹوگراف دینے کی ویڈیو وائرل
ورلڈ جائنٹس کی جانب سے بریٹ لی اور سمت پٹیل ایک ایک وکٹ حاصل کرسکے۔
واضح رہے کہ شاہد آفریدی کی ایشیا الیون نے ٹورنامنٹ میں فائنل سمیت 6 میچز کھیلے، 2 مقابلوں میں شکست جبکہ 4 میں فتوحات سمیٹیں۔
Ladies and Gentlemen, we present to you the Ultimate Champion of LLCMasters Season 2! 🦁🎉🎉
— Legends League Cricket (@llct20) March 20, 2023
A roaring demonstration by the @AsiaLionsLLC who showed today how to conquer and rule the Legends League Cricket! #LegendsLeagueCricket #SkyexchnetLLCMasters #LLCT20 #YahanSabBossHain pic.twitter.com/NXAUkiZIsV
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔