بابراعظم کو پاکستان اعلیٰ سول ایوارڈ سے نوازا جائے گا
وہ یہ اعزاز حاصل کرنے والے کم عمر ترین کھلاڑی ہوں گے
قومی کرکٹ ٹیم کی قیادت کے فرائض سرانجام دینے والے بابراعظم کو بطور کپتان بہترین کارکردگی اور نمایاں خدمات کے اعتراف میں پاکستان کے اعلیٰ سول اعزاز سے نوازا جائے گا۔
یوم پاکستان کی تقریب کے موقع پر قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم کو ستارہ امتیاز سے نوازا جائے گا، وہ یہ اعزاز حاصل کرنے والے کم عمر ترین کھلاڑی ہوں گے۔
بابراعظم افغانستان کے خلاف سیریز کا حصہ نہیں ہیں اس لیے وہ 23 مارچ کو منعقدہ تقریب میں شرکت کریں گے۔
مزید پڑھیں: شاداب نے بابراعظم کو ''سابق کپتان'' پکارنے والے صحافی کو ٹوک دیا
قابل ذکر بات یہ ہے کہ مصباح الحق، یونس خان، شاہد آفریدی اور سرفراز احمد سمیت چار سابق کپتانوں کو کرکٹ میں ان کی شاندار خدمات پر ملک کے تیسرے بڑے سول اعزاز سے نوازا گیا تھا۔
مزید پڑھیں: بابراعظم نے اپنی کامیابی کے راز کا انکشاف کردیا
ان سے پہلے صرف 4 دیگر کرکٹرز کو ان کی شاندار کھیلوں کی کامیابیوں پر ستارہ امتیاز کا ایوارڈ ملا تھا، ان میں 2011 میں محمد یوسف، 2015 میں سعید اجمل، 1992 میں جاوید میانداد اور 2005 میں انضمام الحق شامل ہیں۔
اس سے قبل پاکستان کے سابق کپتان سرفراز احمد ستارہ امتیاز حاصل کرنے والے سب سے کم عمر پاکستانی کرکٹر تھے۔