احمد علی بٹ نے غریبوں کیلئے پٹرول کی قیمت میں کمی پر حکومت کو آڑے ہاتھوں لے لیا
اور حکومت کی تمام گاڑیوں کو ہمیشہ کی طرح پٹرول مفت ملتا رہے گا، احمد علی بٹ کی حکومت پر تنقید
پاکستان شوبز کے اداکار احمد علی بٹ نے غریبوں کیلئے پٹرول کی قیمتوں میں کمی پر موجودہ حکومت کوآڑے ہاتھوں لے لیا۔
وزیرِاعظم پاکستان شہباز شریف کی جانب سے گزشتہ دنوں غریب طبقے کو پٹرول کم قیمت پر فراہم کرنے کا اعلان کیا گیا تھا جس پر احمد علی بٹ نے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
اداکار اور میزبان احمد علی بٹ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی اسٹوری میں اس خبر کو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ 'اور حکومت کی تمام ویگو، مرسیڈیز، لینڈ کروزرز وغیرہ کو ہمیشہ کی طرح پٹرول مفت ملتا رہے گا۔'
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم کا کم آمدن والوں کیلیے 50 روپے فی لیٹر تک پٹرولیم ریلیف پیکج دینے کا فیصلہ
یاد رہے کہ وزیرِاعظم شہباز شریف نے کم آمدن والوں کے لیے 50 روپے فی لیٹر تک پٹرولیم ریلیف پیکج دینے کا فیصلہ کیا ہے جس میں موٹر سائیکل، رکشہ کے علاوہ 800 سی سی سمیت دیگر چھوٹی گاڑیاں استعمال کرنے والے تمام کم آمدن صارفین کو شامل کیا جائے گا۔
وزیرِ پٹرولیم مصنوعات مصدق ملک نے پریس کانفرنس کے دوران کہا تھا کہ امیر اور غریب طبقے کے درمیان پٹرول کی قیمتوں میں 100 روپے تک کا فرق ہوگا۔