صدر ممنون حسین سے جنوبی کوریا کے وزیراعظم کی ملاقات

دونوں رہنماؤں کادوستانہ تعلقات مزید مضبوط بنانے ،تجارتی شراکت داری بڑھانے پرتبادلہ خیال

دونوں رہنماؤں کادوستانہ تعلقات مزید مضبوط بنانے ،تجارتی شراکت داری بڑھانے پرتبادلہ خیال۔فوٹو:پی آئی ڈی

صدرمملکت ممنون حسین نے جنوبی کوریاکے وزیراعظم چونگ ہونگ وون کوپاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دی ہے۔


منگل کو صدر ممنون حسین سے جنوبی کوریا کے وزیراعظم چونگ ہونگ وون نے ایوان صدر میں ملاقات کی اور ملاقات میں دوستانہ تعلقات کو مزید مضبوط اور تجارتی و اقتصادی شراکت داری کو بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پرممنون حسین کا کہنا تھاکہ چونگ ہونگ وون کے دورہ پاکستان سے دو طرفہ تعلقات مضبوط ہوئے ہیں ۔

جبکہ صدر مملکت نے جنوبی کوریا کے کمپنیوں کو بنیادی ڈھانچے اور نئے منصوبوں میں سرمایہ کاری کی دعوت بھی دے دی جبکہ ممنون حسین نے جنوبی کوریا کے وزیراعظم کومشورہ بھی دیا کہ تجارتی وفودکے تبادلوں کاانعقاد کیا جائے اس سے کاروباری سرگرمیوں کو فروغ ملے گا جس پر جنوبی کوریا کے وزیراعظم نے ممنون حسین کی تمام خواہشات کو قبول کرتے ہوئے کہا کہ جنوبی کوریا بھی پاکستان کے ساتھ اقصادی اور تجارتی تعلقات کو فروغ دینا چاہتا ہے ۔
Load Next Story