افغانستان سے سیریز عباس آفریدی کو منتخب نہ کیے جانے پر مدثر نذر حیران

عبدالرزاق کے بعد پاکستان کو ابھی تک حقیقی آل راؤنڈر نہیں ملا، سابق ٹیسٹ کرکٹر

عبدالرزاق کے بعد پاکستان کو ابھی تک حقیقی آل راؤنڈر نہیں ملا، سابق ٹیسٹ کرکٹر۔ فوٹو: پی سی بی

سابق ٹیسٹ کرکٹر مدثر نذر عباس آفریدی کو افغانستان سے سیریز میں منتخب نہ کیے جانے پر حیران ہیں۔

سابق ٹیسٹ کرکٹر مدثر نذر نے کہا ہے کہ عمدہ پرفارمنس کے بعد بھی عباس آفریدی کو منتخب نہ کیے جانے پر حیران ہوں، عبدالرزاق کے بعد پاکستان کو ابھی تک حقیقی آل راؤنڈر نہیں ملا۔

انہوں نے کہا کہ عباس آفریدی نہ صرف 140 سے زیادہ کی رفتار سے بولنگ کرنے بلکہ پاورہٹنگ کی بھی صلاحیت رکھتے ہیں، اگر توجہ دی جائے تو وہ عبدالرزاق کی طرح نام بناسکتے ہیں، نظر انداز کرنے کے بجائے ان کو حوصلہ افزائی کی ضرورت ہے۔


یہ بھی پڑھیں: پاکستان کیخلاف افغان اسکواڈ کا اعلان، راشد خان کپتان مقرر

واضح رہے کہ پی ایس ایل 8میں عباس آفریدی نے سب سے زیادہ 23شکار کیے مگر افغانستان سے شارجہ میں ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلیے جہاں کئی نوجوان کرکٹرز کو منتخب کیا گیا وہیں پیسر نظر انداز ہو گئے۔

دوسری جانب لاہور میں پریس کانفرنس میں عبوری ہیڈ کوچ عبدالرحمان نے کہا کہ عباس آفریدی کی کارکردگی سب کی نظروں میں ہے،مستقبل میں ان کی ٹیم میں جگہ بنے گی۔
Load Next Story