سحری کے اوقات میں گیس ملے گی یا نہیں شہری پریشان
گیس لوڈشیڈنگ کے باعث اب گھروں میں رات کا کھانا رات 9 بجے تک تیار کرلیا جاتا ہے، شہری
مہنگائی سے پریشان کراچی کے باسیوں کو آنے والے دنوں میں ایک نئی پریشانی کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔
آنے والے دنوں میں بابرکت مہینہ رمضان المبارک کا آغاز ہوجائے گا،اس لیے شہری فکر مند ہیں کیا سحری کے اوقات میں گیس ملے گی یا نہیں؟۔اس وقت کراچی میں گرمی کے موسم کا آغاز ہونے کے باوجود رات کے اوقات میں گیس کی لوڈشیڈنگ ختم نہیں کی گئی یے۔
رات دس بجے سے صبح چھ بجے تک گیس بند کردی جاتی ہے اس گیس لوڈشیڈنگ نے کراچی میں رات کے کھانے کی تیاری کے اوقات کار تبدیل کردیے ہیں،اب گھروں میں رات کا کھانا رات 9 بجے تک تیار کرلیا جاتا ہے۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ گرمی کا موسم شروع ہونے کے باوجود وفاقی حکومت اور ایس ایس جی سی نے گیس کی لوڈشیڈنگ ختم نہیںکی اور نہ ہی رمضان میں گیس لوڈشیڈنگ کرنے یا نہ کرنے کے حوالے سے تاحال کوئی اطلاع دی ہے۔
اس لیے شہری رمضان میں سحری کی تیاری کے لیے متبادل ذرائع سے گیس کے حصول کے لیے پیشگی انتظامات کررہے ہیں،ایس ایس جی سی کا کہناہے کہ رمضان میں گیس کی لوڈشیڈنگ کرنے یا نہ کرنے کے حوالے تاحال کوئی اطلاع نہیں ہے۔
گرمی میں گیس کی طویل بندش سمجھ سے بالاترہے، فرزانہ بی بی
گھریلو خاتون فرزانہ بی بی نے بتایا کہ سردی میں گیس کی طلب زیادہ ہوتی یے اس لیے گیس کی لوڈشیڈنگ کی گئی اب تو گرمی شروع ہوگئی ہے گیس کی طلب کم ہے پھر بھی رات میں گیس کی لوڈشیڈنگ سمجھ سے بالاتر ہے حکومت کو لوگوں کی پریشانی کا احساس ہی نہیں ہے۔
رمضان میں خواتین کی ذمے داریاں بڑھ جاتی ہیں
خاندان کی سربراہ نشاط فاروقی نے بتایا کہ رمضان سب سے بابرکت مہینہ ہوتا ہے اس میں جہاں عبادت ہوتی ہے،لوگ روزے رکھتے ہیںوہاں اس ماہ میں خواتین کی ذمے داریاں بڑھ جاتی ہیں، افطاری، رات کے کھانے، سحری اور چھوٹے بچوں کے لیے ناشتہ اور کھانے کی ضرورت پڑتی ہے۔
خواتین کا بیشتر وقت کچن میں گزرتا ہے، رمضان میں کھانے، افطار اور سحری کے لیے سب سے اہم چیزگیس ہے،اگر گیس ہوگی تو سب کھانے پینے کی ڈشیز تیار ہوںگی،اگر گیس نہیں تو پھرکچھ تیار نہیں ہوسکتااب یہ فکر لاحق ہے کہ رمضان میں رات کو گیس ہوگی یا نہیں،اس لیے بیٹوں کو کہا ہے کہ وہ متبادل انتظام کرلیں۔
سحری میں گیس لوڈشیڈنگ ہوئی تولوگ دیگرآپشن پرغورکرینگے،مہلک
گھریلو خاتون مہک طارق نے بتایا کہ اگر سحری میں ممکنہ طور پر گیس کی لوڈشیڈنگ ہوئی تو پھر مجبورا لوگوں کے پاس مختلف آپشنز ہوں گے کہ وہ سحری کا انتظام ان آپشنز کے مطابق کریں۔
انھوں نے کہا کہ ان آپشنز کے تحت پھر خواتین رات دس بجے سے قبل ہی سحری تیار کرلیں اور سحری میں تازے کے بجائے کئی گھنٹے قبل تیار کھانا کھائیں، یاپھر ایل پی جی سلنڈر اور چولہا خریدلیں یا سحری ہوٹل سے خریدیں یا باہر ہوٹل پر کھانا کھانے جائیں،یہ سب اضافی اخراجات ہیں جو غریب یا متوسط طبقے کے بس میں نہیں یا پھر بغیر سحری کا روزہ رکھ لیں۔
چائے کا کٹ 40 اورفل کپ 80 روپے کاہوگیا،سفیان
شہری سفیان نے بتایا کہ افطار کے بعد خصوصا سحری میںکراچی کے لوگ گھراورہوٹلز پرچائے پیتے ہیں اگر سحری میں ممکنہ گیس نہ ہوئی تو ہوٹلز سے چائے خریدنا پڑے گی، اس وقت چائے کاکٹ 40 روپے اور فل کپ 70 سے 80 روپے تک ہے،اب کیا الیکٹرک کیٹل خریدیں یا ٹی بیگ والی چائے پئیںگے ان کے لیے اضافی پیسے درکار ہیں یہاں تو رمضان میں روٹی مل جائے تو شکر ادا کرنا چاہیے۔
رمضان کیلیے چھوٹاسلنڈرچولہاخریدلیا،شہری
شہری فیصل علی نے بتایاکہ رمضان کے لیے چھوٹا ایل پی جی سلنڈر بمعہ چولہا خرید لیا ہے تاکہ سحری میں پریشانی نہیں ہوسکے، ایل پی جی سلنڈراورچولہے فروخت کرنیوالے دکاندار اطہر نے بتایاکہ لوگ رمضان میں رات کو گیس کی ممکنہ لوڈشیڈنگ سے بچنے کے لیے چھوٹے سائزکے ایل پی جی سلنڈر بمعہ چولہے خرید رہے ہیں جن کی قیمت معیار کے اعتبار سے دو سے تین ہزار روپے کے درمیان ہے۔
ہوٹل کا کھانا مہنگا ہے،سحری میں گیس نہ ملی توکیاکریںگے،رضیہ بانو
گھریلو خاتون رضیہ بانونے بتایاکہ مہنگائی کی وجہ سے لوگ پہلے ہی پریشان ہیں،کھانے پینے کی اشیاکی قیمتیں آسمان سے باتیں کررہی ہیں، رمضان میں مہنگائی کا طوفان آئے گا،اب اگر سحری میں گیس نہ ملی توکیا کریں گے؟ متبادل انتظام کے لیے بھی پیسے چاہیں،مہنگائی کے ساتھ اجرت اور تنخواہ بڑھنی چاہیے۔
رمضان میں ایل پی جی کی طلب بڑھ سکتی ہے،دکاندار خالد
ایل پی جی فروخت کرنے والے دکاندار خالد نے بتایا رمضان کی آمد سے قبل ہوٹلوں، چائے خانوں،نان بائیوں اورمٹھائی فروشوں نے ایل پی جی کے سلنڈرزکی ایڈوانس بکنگ کرالی ہے تاکہ ان کو کاروبار میں مشکلات نہ ہوں،اس وقت ایل پی جی مختلف علاقوں میں 280 سے 300 روپے فی کلو مل رہی ہے رمضان میں ایل پی جی کی طلب بڑھ سکتی ہے۔
رمضان میںگیس کی کوئی پروفائلنگ نہیں ہوگی،ایس ایس جی سی حکام
سوئی سدرن گیس کمپنی کے حکام سے پوچھا گیا کہ کراچی میں رمضان میں گیس کی لوڈشیڈنگ ہوگی یا نہیں اس بارے میں ایس ایس جی سی حکام کا کہنا ہے کہ کمپنی انتظامیہ کی طرف سے اس حوالے سے کوئی خبر نہیں ہے لیکن ہمیں پختہ احساس ہے کہ ماضی کی طرح رمضان میں گیس کی کوئی پروفائلنگ نہیں ہوگی۔