اب حکمرانوں سے بات نہیں عوامی ٹیک اوور ہوگا طاہرالقادری

مظاہروں میں ہرجگہ عوام بڑی تعداد میں شرکت کرکے کرپٹ نظام پرعدم اعتماد کردیں

مظاہروں میں ہرجگہ عوام بڑی تعداد میں شرکت کرکے کرپٹ نظام پرعدم اعتماد کردیں۔ فوٹو: اے ایف پی/فائل

ISLAMABAD:
پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹرمحمد طاہرالقادری نے کہا ہے کہ11مئی انقلاب کانقطہ آغازہوگا، ضلعی سطح پر عوامی تحریک کے مظاہروں میں ہرجگہ لاکھوں افرادشرکت کرکے کرپٹ استحصالی نظام پرعدم اعتمادکردیں۔


اب حکمرانوں سے بات نہیں،عوامی ٹیک اوورہوگا۔ منگل کو جاری اعلامیے کے مطابق انھوں نے پارٹی کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل سردارمنصورخان سے ٹیلی فونک گفتگومیں کہا کہ حکومتیں ریاست کے استحکام اور عوام کی خوشحالی کیلئے کام کرتی ہیں مگرافسوس موجودہ حکمران ریاست اور عوام دونوں کوناقابل تلافی نقصان پہنچا رہے ہیں۔11مئی2014ء کو انقلاب کے لائحہ عمل کااعلان کروں گا،ایک کروڑ انقلابیوں کا ریلہ نام نہاد سیاستدانوں کو انکی کرپشن سمیت تنکوں کی طرح بہالے جائیگا،انقلاب ہی واحدآپشن ہے اب حکمرانوں سے بات نہیں ہوگی عوامی ٹیک اوورہوگا جس کے بعدحقیقی جمہوریت کاآغاز ہوگا۔
Load Next Story