کویت پٹرولیم کیلیے 27ارب روپے کی ضمنی گرانٹ کی منظوری
ای سی سی نے گلگت بلتستان کو 25 ہزارمیٹرک ٹن گندم دینے کی منظوری بھی دیدی
ای سی سی نے کویت پٹرولیم کو 27 ارب روپے کی ضمنی گرانٹ کی منظوری دے دی۔
ای سی سی نے کویت پٹرولیم کارپوریشن کو ڈیزل خریداری کی ادائیگیوں کی وجہ سے ڈیفالٹ روکنے کیلیے 27 ارب روپے کی ضمنی گرانٹ کی منظوری دے دی تاہم اس اقدام سے آئی ایم ایف کے ساتھ متفقہ حد کے اندر مجموعی اخراجات برقرار رکھنے کی کوششوں میں مسائل پیدا ہوسکتے ہیں۔
وزیر خزانہ اسحاق ڈارکی زیر صدارت اجلاس میں بتایا گیا پی ایس او کی جانب سے پاکستانی کرنسی میں بل آف لیڈنگ کے اجرا کے30دن کے اندر نیشنل بینک میں رقم جمع کرائی جاتی ہے جو کویت پٹرولیم کارپوریشن کو کارگو کی مد میں دی جاتی ہے۔ روپے اور ڈالر کی قدر میں فرق اور زرمبادلہ میں کمی کی وجہ سے نقصان پورا کرنے کیلئے 27ارب روپے کی تکنیکی ضمنی گرانٹ کی منظوری دی جاتی ہے۔
اجلاس نے رمضان میں گندم کی قلت سے بچنے کیلئے گلگت، بلتستان کو مارچ اور اپریل کیلئے25ہزار میٹرک ٹن گندم جاری اور 2.9ارب روپے کی تکنیکی ضمنی گرانٹ جبکہ ہاؤس بلڈنگ فنانس کمپنی کیلئے پری کوالیفیکیشن کمیٹی کی تجاویز کی منظوری بھی دی گئی۔