حکومت کا سحر افطار و تراویح میں لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کا فیصلہ

سحر کے اوقات سے ایک گھنٹہ قبل اور ایک گھنٹہ بعد میں زیرو لوڈ منیجمنٹ ہوگی، وزارت توانائی


ویب ڈیسک March 22, 2023
سحر کے اوقات سے ایک گھنٹہ قبل اور ایک گھنٹہ بعد میں زیرو لوڈ منیجمنٹ ہوگی، وزارت توانائی

وزیراعظم شہباز شریف نے رمضان المبارک میں بجلی کی بلاتعطل فراہمی کی ہدایت کردی۔

وزارت توانائی نے سحر افطار وتراویح کے اوقات میں لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے ملک میں بجلی کی تمام تقسیم کار کمپنیوں کو ہدایات جاری کردی۔

وزارت توانائی نے کہا کہ سحر افطار و تراویح کے اوقات میں بجلی کی فراہمی یقینی ہوگی، سحر کے اوقات سے ایک گھنٹہ قبل اور ایک گھنٹہ بعد میں زیرو لوڈ منیجمنٹ ہوگی، افطار کے اوقات میں ایک گھنٹہ قبل اور تین گھنٹے بعد زیرو لوڈ منیجمنٹ ہوگی۔

وزارت توانائی کا کہنا تھا کہ بجلی کی بلاتعطل فراہمی کیلئے آپریشن سرکل کی سطح پر کنٹرول روم قائم ہونگے، ڈویژن اور سب ڈویژن کی سطح پر شکایات کے ازالے کیلئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی جائیں گی، ٹرانسفارمرز خرابی کی صورت میں اضافی ٹرانسفارمراور ٹرالیاں دستیاب ہونگی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔