میشا شفیع اور حسن منہاج کی فلم ’موسٹیچ‘ نے بین الاقوامی ایوارڈ اپنے نام کرلیا
فلم کی کہانی 13 سالہ مسلمان لڑکے کے گرد گھومتی ہے
گلوکارہ و اداکارہ میشا شفیع اور اداکار حسن منہاج کی فلم 'موسٹیچ' نے بین الاقوامی ایوارڈ حاصل کر لیا۔
فلم 'موسٹیچ' کو ساؤتھ بائے ساؤتھ ویسٹ فیسٹیول میں نیریٹیو فیچر مقابلے کیٹیگری میں آڈیئنس ایوارڈ سے نوازہ گیا ہے۔
فلم کے ہدایتکار عمران جے خان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پرایوارڈ شو میں اپنی ٹیم کے ہمراہ تصویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کا شکریہ ادا کیا اور بتایا کہ فلم کی آخری اسکریننگ کے دوران اس قدر ہاؤس فل تھا کہ انہیں اپنی سیٹ بھی چھوڑنی پڑ گئی۔
مذکورہ فلم کی کہانی ایک 13 سالہ مسلمان لڑکے کے گرد گھومتی ہے، جسے کیلیفورنیا میں اپنے اسکول میں مونچھوں کی وجہ سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
فلم 'موسٹیچ' میں پاکستان شوبز انڈسٹری کی گلوکارہ و اداکارہ میشا شفی اور پاکستانی نژاد امریکی کامیڈین اداکار حسن منہاج نے بھی اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔

View this post on Instagram