گرفتار خاتون ماہل بلوچ خود دہشتگردی کا اعتراف کر رہی ہے ترجمان وزیراعلیٰ بلوچستان
ماہل بلوچ کو حکومت نے خودکش جیکٹ کیساتھ گرفتار کیا، بابر یوسفزئی
ترجمان وزیر اعلیٰ بلوچستان بابر یوسفزئی نے دعویٰ کیا ہے کہ گرفتار خاتون ماہل بلوچ خود دہشت گردی کا اعتراف کر رہی ہے جبکہ ادارے مزید تفتیش کر رہے ہیں۔
کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بابر یوسفزئی نے کہا کہ جو خودکش جیکٹ ماہل سے برآمد ہوئی وہ کسی اور کو دینی تھی، ماہل بلوچ کے حوالے تمام ثبوت موجود ہے اور ماہل بلوچ کا شوہر کالعدم تنظیم بی ایل ایف کا کمانڈر تھا۔
ڈی آئی جی سی ٹی ڈی اعتزاز گورایا نے کہا کہ تفتیش کے بعد عدالتوں سے بھی مطلوب افراد کی گرفتاری کے لیے وارنٹ لیں گے، ماہل بلوچ سے ملنے والے شواہد کی روشنی میں دہشت گردوں کا تعاقب کیا جائے گا۔
انکا مزید کہنا تھا کہ سہولت کاروں کی گرفتاری کی جائے گی، اگر زبردستی بیان لیا جائے تو عدالت میں حقائق سامنے آجائیں گے۔