آئی سی سی رینکنگ بابراعظم کی ون ڈے میں بادشاہی برقرار ٹیسٹ میں تنزلی
سوریا کمار ٹی20 میں پہلے نمبر پر براجمان، امام الحق کی ایک درجہ ترقی
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی، ون ڈے میں کپتان بابراعظم اور ٹی20 میں سوریا کمار یادیو کی بادشاہی برقرار ہے۔
آئی سی سی کی جاری کردہ نئی رینکنگ کے مطابق مینر ون ڈے رینکنگ میں ایک بار پھر امام الحق چوتھی سے تیسری پوزیشن پر آگئے ہیں، جنوبی افریقہ کے کوئنٹن ڈی کوک کی ایک درجہ تنزلی ہوئی ہے۔
ون ڈے رینکنگ میں کپتان بابراعظم 887 پوائنٹس کے ساتھ پہلے، رسی وین ڈر ڈوسن 777 پوائنٹس کے ہمراہ دوسرے جبکہ اوپنر امام الحق 740 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر براجمان ہیں جبکہ اتنے ہی پوائنٹس کے ساتھ ڈی کوک چوتھے نمبر پر آگئے ہیں۔
مزید پڑھیں: ون ڈے ورلڈکپ؛ ممکنہ تاریخوں اور وینیوز کو شارٹ لسٹ کرلیا گیا، نام سامنے آگئے
اسی طرح ٹیسٹ رینکنگ میں سری لنکا کے خلاف شاندار کھیل کا مظاہرہ کرنے والی کیوی کپتان کین ولیمسن ایک بار پھر 883 پوائنٹس کے ساتھ دوسری پوزیشن پر آگئے ہیں، آسٹریلیا کے مارکس لبوشین کا پہلا نمبر ہے۔
اس دوران جو روٹ، اسٹیو اسمتھ اور قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم کی ایک ایک درجہ تنزلی ہوئی ہے۔