مسلح افواج کی روایتی پریڈ محدود پیمانے پر کروانے کا فیصلہ

اخراجات بچانے کے لیے پریڈ روایتی انداز میں ایوان صدر میں منعقد ہوگی


خالد محمود March 22, 2023
فائل فوٹو

پاک فوج نے اخراجات بچانے کے لیے مسلح افواج کی روایتی پریڈ محدود پیمانے پر کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔

پریڈ روایتی انداز میں شکر پڑیاں کی بجائے ایوان صدر میں منعقد ہوگی جبکہ پریڈ میں محدود پیمانے پر مہمانوں کو مدعو کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ملک کو معاشی چیلنجز کا سامنا ہے، پاک فوج کفایت شعاری پالیسی پر عوام کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

رواں سال، پاک فوج کی جانب سے بچت کے لیے محدود پریڈ کروانے کا فیصلہ کیا گیا، روایتی پریڈ پر بڑے پیمانے پر اخراجات ہوتے تھے۔

مشکل وقت میں پاک فوج پوری قوم کے ساتھ کھڑی ہے اور ملکی ترقی میں اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |