بھارت اور بنگلادیش میں رمضان المبارک کا چاند نظر نہیں آیا

عرب ممالک میں پہلا روزہ 23 مارچ کو رکھا جائے گا


ویب ڈیسک March 22, 2023
[فائل-فوٹو]

بھارت میں جمعیت علمائے ہند نے اعلان کیا ہے کہ رمضان کا چاند ہندوستان میں کہیں نظر نہیں آیا لہذا پہلا روزہ 24 مارچ بروز جمعہ کو ہوگا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق جمعیت علمائے ہند نے رمضان کا چاند نظر نہ آنے کا اعلان کردیا ہے اور پہلا روزہ 24 مارچ بروز جمعہ کو رکھنے کا کہا گیا ہے۔

اسی طرح بنگلادیش میں بھی رمضان کا چاند نظر نہیں آیا۔ بنگلہ دیش کی چاند دیکھنے والی نیشنل کمیٹی نے اعلان کیا کہ بنگلہ دیش میں رمضان المبارک کا چاند نظر نہیں آیا۔ اس لیے پہلا روزہ 24 مارچ 2023 کو ہوگا۔

دوسری جانب سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات اور دیگر خلیجی ممالک میں بھی رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کیلئے 21 مارچ کو اجلاس ہوا جس میں چاند نظر نہ آنے کا اعلان کیا گیا۔ لہٰذا ان ممالک میں کل 23 مارچ کو پہلا روزہ رکھا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |