بچی کو ہاتھ کیوں لگایا والدین نے ٹیچر کی ہی پٹائی کردی

والد نے استاد پر ایک چیز پھینکنے کی بھی کوشش جو غالباً ایک پتھر تھا

7 سال کی طالبہ کے والد استاد کی پٹائی کرتے ہوئے، [فائل فوٹو]

بھارتی ریاست تامل ناڈو کے ایک اسکول میں ٹیچر کی پٹائی کرنے پر کلاس دوم کی طالبہ کے والدین کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق واقعہ ریاست تامل ناڈو کے شہر تھوتھوکڈی ایک اسکول میں پیش آیا جہاں والدین نے مبینہ طور پر اپنی 7 سالہ بچی کو مارنے پر ٹیچر کی پٹائی کی تاہم استاد نے ان الزامات کی تردید کی ہے۔

ٹیچر کی شناخت آر بھرت کے نام سے ہوئی ہے۔ تین منٹ کی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ میاں بیوی اپنے بچے کے کلاس روم میں گھسے اور بچی کو مبینہ طور پر مارنے کے الزام میں استاد سے بحث کی۔




ماں جس کا نام سیلوی ہے، نے استاد سے کہا کہ بچوں کو مارنا غیر قانونی ہے۔ آپ کو یہ حق کس نے دیا؟ اب میں تمہیں اپنے چپل سے ماروں گی جبکہ والد، سیولنگم استاد کو مارنے کیلئے اسکول میں اُن کے پیچھے بھاگتے رہے۔

رپوٹس کے مطابق والد نے استاد پر ایک چیز پھینکنے کی بھی کوشش جو غالباً ایک پتھر تھا۔۔ پولیس نے میاں بیوی اور بچی کے دادا کو بھی گرفتار کرلیا۔

بچے نے مبینہ طور پر گھر جاکر سب سے پہلے اپنے دادا کو استاد کی جانب سے مبینہ تشدد کی کہانی بتائی۔ پولیس سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر ایل بالاجی سراوانن کا کہنا ہے کہ ہم نے والدین پر حملہ کرنے، مجرمانہ دھمکیاں دینے، سازش کرنے اور ایک سرکاری ملازم کو ڈیوٹی سے روکنے کا مقدمہ درج کیا ہے۔ مزید تحقیقات جاری ہیں۔
Load Next Story