تھائی لینڈ بزرگ امریکیوں سے اربوں کا غبن کرنے والے 5 بھارتی گرفتار

گرفتار شدہ ملزمان میں 5 بھارتی مرد اور 15 تھائی باشندوں میں سے 11 خواتین ہیں


ویب ڈیسک March 22, 2023
[فائل-فوٹو]

امریکا میں موجود بزرگ امریکیوں سے 3 ارب بھات (24 ارب پاکستانی روپے) کا آن لائن غبن کرنے کے جرم میں 20 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے جس میں سے 5 بھارتی اور 15 تھائی لینڈ کے مقامی شہری ہیں۔

بینکاک پوسٹ تھائی پولیس نے بتایا کہ 20 افراد بشمول پانچ بھارتی شہریوں اور 15 تھائی باشندوں کو ٹیلیفونک فراد کے نیٹ ورک میں مبینہ طور پر ملوث ہونے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملزمان بزرگ امریکیوں کو اب تک 3 ارب بھات سے زیادہ کا نقصان پہنچا چکے ہیں۔ گرفتاریاں چار صوبوں - چون بوری، ریونگ، روئی ایٹ اور سورت تھانی میں پولیس چھاپوں کے دوران کی گئیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ چون بوری میں ایک ہندوستانی مرد اور تین تھائی خواتین کو حراست میں لیا گیا جس کے بعد ان ملزمان نے مزید 16 ملزمان کی تفصیلات فراہم کیں۔ ڈپٹی نیشنل پولیس چیف پول جنرل تورساک سکویمول نے بتایا کہ پانچوں بھارتی مرد تھے اور حراست میں لیے گئے 15 تھائی باشندوں میں سے 11 خواتین تھیں۔

انہوں نے کہا کہ ملزمان کے پاس سے 162 بنک کھاتوں کی فہرست، 61 موبائل فونز، دو کاریں، ایک پستول، زمین کے کاغذات اور دیگر اثاثے ضبط کیے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ ملزمان کیخلاف تحقیقات پچھلے سال سے جاری تھیں، جب امریکی فیڈرل بیورو آف انویسٹی گیشن (ایف بی آئی) اور سیکرٹ سروس کے ایجنٹس نے تھائی پولیس کو مطلع کیا تھا کہ بھارتی سائبر مجرمان اور تھائی شہریوں نے امریکہ میں عمر رسیدہ لوگوں کو دھوکہ دینے کے لیے ٹیلیفونک فراڈ کا نیٹ ورک قائم کیا ہوا ہے جس سے وہ رقم اپنے اکاؤنٹس میں منتقل کرتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں