آسٹریلیا نے تیسرے ون ڈے میں بھارت کو شکست دے کر سیریز جیت لی
ایڈم زیمپا مین آف دی میچ اور مچل مارش مین آف دی سیریز قرار پائے
آسٹریلیا نے تین ون ڈے میچوں کی سیریز کے تیسرے میچ میں سخت مقابلے کے بعد بھارت کو 21 رنز سے ہرا کر سیریز 1-2 سے اپنے نام کرلی۔
چنئی میں کھیلے گئے تیسرے میچ میں آسٹریلیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 49 اووز میں 269 رنز بنائے۔ جواب میں بھارتی اننگز کینگروز کی سخت محنت کی بدولت 248 رنز تک محدود رہی۔
قبل ازیں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ ٹریوس ہیڈ اور مچل مارش نے کینگروز کو 68 رنزکا اسٹینڈ فراہم کیا۔ ٹریوس ہیڈ 33 رنز بناکر ہردک پانڈیا کا شکار بنے۔ کپتان اسٹیون اسمتھ پہلے ہی گیند پراسٹمپ ہوگئے۔ اس بار بھی بولر پانڈیا ہی تھے۔ آسٹریلیا کے تیسرے ٹاپ بیٹر مچل مارش کی وکٹ بھی پانڈیا ہی کے حصے میں آئی۔ انہوں نے سب سےزیادہ 47 رنز بنائے۔
آسٹریلوی اننگزمیں کوئی بھی کھلاڑی نصف سینچری اسکورنہیں کرسکا اور وقفے وقفے سے وکٹیں گرتی رہیں۔ بالآخر49 ویں اوور کے اختتام پر کینگروز کی اننگز 269نزپر سمٹ گئی۔
بھارت کی جانب سے ہردک پانڈیا اورکلدیپ یادو نے 3،3 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا جب کہ محمد سراج اوراکشر پٹیل کے حصے میں 2،2 وکٹیں آئیں۔
جواب میں بھارتی اننگز بھی کینگروز کی اننگز سے کچھ زیادہ مختلف نہیں رہی۔ ویراٹ کوہلی کےعلاوہ کوئی بھی بیٹر 50 کا ہندسہ عبور نہیں کرسکا۔ کینگرز کی نپی تلی بولنگ اوربہترین فیلڈنگ کی بدولت بھارتی بیٹر کھل کر نہ کھیل سکے اور پوری ٹیم 248 رنز بناکر آئوٹ ہوگئی۔
آسٹریلیا کی جانب سے ایڈم زیمپا نے 4، ایشٹن اگر نے 2 اور مارکس اسٹئونش اور شین ایبٹ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
ایڈم زیمپا کو مین آف دی میچ ایوارڈ دیا گیا جب کہ مین آف دی سیریز کا اعزاز مچل مارش کے حصے میں آیا۔