تحفظ پاکستان آرڈیننس کے تحت 21 خصوصی عدالتیں قائم نوٹیفکیشن جاری

خصوص عدالتوں کے لیے 3 پبلک پراسیکیوٹر تعینات کئے جائیں گے۔


Monitoring Desk April 16, 2014
خصوص عدالتوں کے لیے 3 پبلک پراسیکیوٹر تعینات کئے جائیں گے۔فوٹو:فائل

ملک بھرمیں تحفظ پاکستان آرڈی ننس کے تحت 21خصوصی عدالتیں قائم کر دی گئی ہیں۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق وزارت قانون وانصاف نے اس ضمن میں نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔ اس کے تحت لاہور،کراچی، راولپنڈی ،کوہاٹ،سکھر،ایبٹ آباد، لاڑکانہ، تربت، خضدار، لورالائی ،سبی اوردیگرشہروں میں یہ عدالتیں قائم کی جائیں گی۔ان عدالتوں کیلئے 3 پبلک پراسیکیوٹر تعینات کئے جائیں گے۔ ملک نورخان کوڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل انسداددہشت گردی کورٹ ٹوراولپنڈی مقررکیا گیا ہے، کوئٹہ میں دوخصوصی عدالتیں قائم کی جائیں گی۔

دریں اثنا اسلام آباد سے محمدبلال کے مطابق وفاقی حکومت نے تحفظ پاکستان قانون کا اطلاق گلگت بلتستان میں بھی کردیا، وزارت داخلہ نے پہلے ایس آراوکے ذریعے گلگت شہر میں ریجنل ہیڈکوارٹر قائم کیا ہے جبکہ دوسرے ایس آراوکے ذریعے ریجنل ہیڈکوارٹرکے سربراہ، پراسیکیوٹرجنرل اورپبلک پراسیکیوٹرکی تقرریاںکی گئی ہیں،گلگت بلتستان کے ڈی آئی جی انویسٹی گیشن پولیس کو ریجنل ہیڈ کوارٹر کا سربراہ مقررکیاگیاہے، ڈپٹی سیکرٹری قانون اور پراسیکیوشن رحیم گل کو ریجنل پراسیکیوٹرجنرل اورانسداددہشتگردی عدالت گلگت بلتستان کے سپیشل پبلک پراسیکیوٹرمیرمحمدکوپبلک پراسیکیوٹر مقرر کیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں