ڈار صاحب مجھے آپکی محنت اور کارکردگی پر فخر ہے وزیراعظم

ڈار صاحب آپ خلوص نیت سے محنت جاری رکھیں ایک دن پوری قوم کو آپ پر فخر ہوگا، نواز شریف

وزیرخزانہ نے وزیراعظم کو بتایا کہ ان کا دورہ امریکہ توقعات سے کہیں بڑھ کر زیادہ کامیاب رہا۔ فوٹو: فائل

وزیراعظم نوازشریف نے وزیرخزانہ اسحق ڈار کے کامیاب دورہ امریکا ،کینیڈا و دبئی اور یوروبانڈز کے کامیاب اجرا پر ان کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہاہے کہ ''ڈار صاحب! آج مجھے آپ کی محنت اور کارکردگی پر فخر ہے۔


اللہ کے فضل وکرم سے آپ خلوص نیت سے محنت جاری رکھیں ۔ایک دن پوری قوم کو آپ پر فخر ہوگا۔''یہ بات وزیراعظم نوازشریف نے منگل کے روز وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے غر ملکی دوروں سے واپسی پر وزیراعظم ہائوس میں ان سے ملاقات اور بریفنگ کے دوران کہی۔ذرائع کے مطابق وزیرخزانہ نے وزیراعظم کو بتایا کہ ان کا دورہ امریکہ توقعات سے کہیں بڑھ کر زیادہ کامیاب رہا۔وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے یورو بانڈز کے اجراء اور جی تھری و جی فور کی 23اپریل کو ہونیوالی نیلامی بارے بھی وزیراعظم کو تفصیلات سے آگاہ کیا۔

وزیراعظم نے وزیرخزانہ کو ہدایت کی کہ اقتصادی میدان میں حاصل ہونیوالی کامیابیوں اور آئندہ کے حکومتی ارادوں کے بارے میںمیڈیا کے ذریعے قوم کو مسلسل آگاہ رکھا جائے۔ وزیراعظم کی ہدایت پر وزیرخزانہ آج(بروز بدھ) ایک بھرپور پریس کانفرنس کے ذریعے تمام تفصیلات پبلک کرینگے۔وزیراعظم اقتصادی کامیابیوں کے اثرات عام آدمی تک پہنچانے کیلئے آئندہ بجٹ بھی عوام دوست بنانیکی ہدایت کی۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم نوازشریف وزیراعظم یوتھ پروگراموں کے حوالے سے بھی وزیرخزانہ کو ذاتی دلچسپی لیکران کی کامیابی کے لیے ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت کی۔
Load Next Story