بابراعظم کو ستارہِ امتیاز سے نواز دیا گیا ویڈیو وائرل

بابر یہ اعزاز حاصل کرنے والے سب سے کم عمر پاکستانی کرکٹر ہیں

بابر یہ اعزاز حاصل کرنے والے سب سے کم عمر پاکستانی کرکٹر ہیں (فوٹو: اسکرین شارٹ)

قومی کرکٹ ٹیم کی قیادت کے فرائض سرانجام دینے والے بابراعظم کو بطور کپتان بہترین کارکردگی اور نمایاں خدمات کے اعتراف میں پاکستان کے اعلیٰ سول اعزاز ستارہِ امتیاز سے نواز دیا گیا۔

یوم پاکستان کی تقریب کے موقع پر قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم کو گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے ستارہ امتیاز سے نوازا گیا۔ تقریب کے بعد والدین کے ساتھ بابراعظم نے یادگار تصاویر سوشل میڈیا پر شئیر کرتے ہوئے یہ ایوارڈ اپنے والدین کے نام کردیا۔

اس موقع پر کپتان بابراعظم کا کہنا تھا کہ یہ لمحات میرے لیے انتہائی یادگار ہیں کہ اس خؤشی کے موقع پر میرے والدین بھی ساتھ ہیں، میں یہ ایوارڈ اپنے والدین، پاکستانی عوام اور شائقین کےنام کرتا ہوں جو ہمیشہ میری کامیابی کے لیے دعاگو رہتے ہیں۔

مزید پڑھیں: بابراعظم کو پاکستان اعلیٰ سول ایوارڈ سے نوازا جائے گا

دوسری جانب سابق کپتان وسیم اکرم بھی ستارہ امتیاز ملنے پر بابراعظم کو مبارکباد دی ہے، انہوں نے کہا کہ بابراعظم کی شاندار بیٹنگ سے پاکستان ٹیم کو اہم کامیابیاں ملی ہیں، بطور قائد ان کی لیڈرشپ میں پاکستان آئی سی سی ٹی20 ورلڈکپ کے فائنل تک پہنچا، دعا ہے کہ بابر اسی طرح پاکستان کا نام روشن کرتے رہیں اور کامیابی کی بلندیوں کو چھوئیں۔

قابل ذکر بات یہ ہے کہ مصباح الحق، یونس خان، شاہد آفریدی اور سرفراز احمد سمیت چار سابق کپتانوں کو کرکٹ میں ان کی شاندار خدمات پر ملک کے تیسرے بڑے سول اعزاز سے نوازا گیا تھا۔




ان سے پہلے صرف 4 دیگر کرکٹرز کو ان کی شاندار کھیلوں کی کامیابیوں پر ستارہ امتیاز کا ایوارڈ ملا تھا، ان میں 2011 میں محمد یوسف، 2015 میں سعید اجمل، 1992 میں جاوید میانداد اور 2005 میں انضمام الحق شامل ہیں۔

اس سے قبل پاکستان کے سابق کپتان سرفراز احمد ستارہ امتیاز حاصل کرنے والے سب سے کم عمر پاکستانی کرکٹر تھے۔

 

 

Load Next Story