یومِ پاکستان کی پریڈ خراب موسم کے باعث ملتوی
یوم پاکستان کی مناسبت سے پریڈ 25 مارچ کو ہوگی
یومِ پاکستان کی مناسبت سے ایوان صدر میں ہونے والی پریڈ ملتوی کردی گئی ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق خراب موسم کے باعث ایوان صدر میں ہونے والی یوم پاکستان کی پریڈ ملتوی کردی گئی ہے، جو اب 25 مارچ کو ہوگی۔
یہ خبر بھی پڑھیں: مسلح افواج کی روایتی پریڈ محدود پیمانے پر کروانے کا فیصلہ
واضح رہے کہ پاک فوج کی جانب سے اخراجات بچانے کی غرض سے مسلح افواج کی روایتی پریڈ محدود پیمانے پر کروانے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ اس سلسلے میں طے پایا تھا کہ پریڈ روایتی انداز میں شکر پڑیاں کے بجائے ایوان صدر میں منعقد ہوگی جب کہ پریڈ میں محدود پیمانے پر مہمانوں کو مدعو کیا جائے گا۔