نیویارک پولیس کا مسلمانوں کی جاسوسی کرنے والا خفیہ یونٹ بند

خفیہ یونٹ مسلمانوں کی مساجد، خریداری کے مقامات اور ہر قسم کی نقل و حرکت کی جاسوسی کرتا تھا۔

سی آئی اے نے مسلمانوں کی جاسوسی کے لئے 2003 میں نیویارک پولیس میں ایک خفیہ یونٹ قائم کیا تھا۔ فوٹو؛ فائل

ISLAMABAD:
پولیس کا مسلمانوں کی خفیہ نگرانی کرنے والا "زون اسسمنٹ یونٹ" بند کر دیا گیا ہے۔


امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کے مطابق نیو یارک پولیس کے نئے کمشنر ولیم جے برٹن نے مسلمانوں کی خفیہ جاسوسی کرنے والے یونٹ کو بند کرنے کا حکم دے دیا ہے، خفیہ یونٹ کو انسانی حقوق کی خلاف ورزی اور مسلم آبادیوں کی جاسوسی پر ہیومن رائٹس گروپس اور ایف بی آئی کے حکام کی جانب سے شدید تنقید کا سامنا تھا۔ دوسری جانب اس یونٹ کی وجہ سے مسلمانوں میں بھی شدید تشویش پائی جاتی تھی، مسلمانوں کا کہنا تھا کہ پولیس نے اس یونٹ کے ذریعے ہمارے خلاف ایک نفسیاتی جنگ شروع کر رکھی تھی، ہماری مساجد، خریداری کے مقامات اور ہر قسم کی نقل و حرکت کی جاسوسی کی جاتی تھی۔

واضح رہے کہ سی آئی اے نے نائن الیون کے بعد مسلمانوں کی خفیہ نگررانی کے لئے 2003 میں نیویارک پولیس میں ڈیموگرافکس یونٹ قائم کیا تھا جس کا نام بدل کر زون اسسمنٹ یونٹ رکھ دیا گیا تھا۔
Load Next Story