عمران خان کے قتل کی سازش کے الزام پر جوڈیشل کمیشن تشکیل

اگر عمران خان پر حملے کی بات میں ایک فیصد بھی سچائی ہوگی تو ملوث لوگوں کو سخت سزا ملے گی، محسن نقوی


ویب ڈیسک March 23, 2023
اگر عمران خان پر حملے کی بات میں ایک فیصد بھی سچائی ہوگی تو ملوث لوگوں کو سخت سزا ملے گی، محسن نقوی

پنجاب حکومت نے عمران خان کے قتل کی سازش کے الزام پر جوڈیشل کمیشن بنادیا۔

نگراں وزیراعلی پنجاب محسن نقوی نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کی تاریخ آگے لے جانے کا فیصلہ الیکشن کمیشن کا ہے، الیکشن کمیشن نے پنجاب کے علاوہ دیگر اداروں سےمشاورت کی تو سوچ سمجھ کر ہی فیصلہ کیا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: مجھے مرتضیٰ بھٹوکی طرح قتل کرنے کا منصوبہ ہے، عمران خان

نگراں وزیراعلی پنجاب کا کہنا تھا کہ عمران خان حملے کے بیان پر پنجاب حکومت نے جوڈیشل کمیشن بنادیا جو تحقیقات کرے گا، اگر عمران خان پر حملے کے الزام میں ایک فیصد بھی سچائی ہوگی تو ملوث لوگوں کو سخت سزا ملے گی، اگر الزام درست ہے تو اس پر ایکشن ہونا چاہیے اگر غلط ہے تب بھی ایکشن ہونا چاہیے۔

محسن نقوی نے کہا کہ عمران خان پولیس والوں کو برا بھلا بھی کہہ رہے ہیں پھر سکیورٹی بھی مانگ رہے ہیں، عمران خان کا پولیس والوں کو گالم گلوچ و دھمکیاں غلط بات ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں