ہزارہ برادری کی ٹارگٹ کلنگ پرازخود نوٹس 29 مارچ کو سپریم کورٹ میں سماعت مقرر
چیف جسٹس کی سربراہی میں دو رکنی بینچ سماعت کرے گا
سپریم کورٹ آف پاکستان نے کوئٹہ میں ہزارہ برادری کی ٹارگٹ کلنگ پر ازخود نوٹس کی سماعت 29 مارچ کو مقرر کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس کی سربراہی میں دو رکنی بینچ سماعت کرے گا جبکہ عدالت نے ہزارہ برادری کے لاپتا افراد کی درخواستیں بھی سماعت کیلئے مقرر کی ہیں۔
اس حوالے سے بتایا گیا کہ وفاقی و بلوچستان حکومت، آئی جی پولیس اور ایف سی سمیت نیکٹا، سیکریٹری داخلہ اور سیکریٹری وزارت دفاع کو بھی نوٹس جاری کر دیے گئے ہیں۔