فضائی حدود میں داخل ہونے والے امریکی طیارے کو بھاگنے پر مجبور کردیا چین

کوئی غیر قانونی کام نہیں کیا، امریکی طیارے نے عالمی قوانین کے تحت معمول کی پرواز کی؛ امریکا


ویب ڈیسک March 23, 2023
امریکا نے چین کے دعوے کو مسترد کردیا؛ فوٹو: فائل

چین نے دعویٰ کیا ہے کہ ایئر فورس نے ملکی فضائی حدود میں غیر قانونی طور پر داخل ہونے والے امریکی طیارے کو بھاگنے پر مجبور کردیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق چینی فوج نے الزام عائد کیا ہے کہ امریکی جنگی طیارہ ساؤتھ چائنا میں بحری حدود کی فضا میں غیر قانونی طور پر داخل ہوا جس سے آبی گزرگاہ کے امن کو خطرہ لاحق ہوگیا۔

چینی فوج کے ترجمان نے دعویٰ کیا کہ ملکی فوج نے فوری ردعمل دیتے ہوئے امریکی گائیڈڈ میزائل ڈسٹرائر کو خبردار کیا اور انھیں بھاگنے پر مجبور کردیا۔

دوسری جانب امریکی بحریہ نے چین کے اس دعوے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی طیارے نے عالمی قوانین کے دائرے میں رہتے ہوئے معمول کی کارروائی کے دوران پرواز بھری تھی۔

امریکی بحریہ کے ترجمان نے مزید کہا کہ امریکی طیارہ معمول کی پرواز کے بعد خود ہی واپس لوٹ آیا۔ طیارے کو بھگانے کا چینی دعویٰ بھی جھوٹ پر مبنی ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں