دنیا بھرمیں پاکستانی سفارت خانوں میں یوم پاکستان کی تقاریب کا انعقاد

یوم پاکستان کی تقاریب میں سفارت خانوں کے ملازمین اور پاکستانی برادری نے بھرپور انداز میں شرکت کی

فوٹو: فائل

دنیا بھر میں پاکستانی سفارت خانوں میں یوم پاکستان روایتی جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا۔

سرکاری خبررساں ادارے اے پی پی کے مطابق بھارت، روس سمیت مختلف ممالک میں قائم پاکستانی سفارت خانوں میں یوم پاکستان کے موقع پر پرچم کشائی کی تقاریب ہوئیں اور قومی ترانہ پڑھا گیا۔

ان تقاریب میں سفارت خانوں کے ملازمین، ان کے اہلخانہ اور پاکستانی برادری نے بھرپور انداز میں شرکت کی۔ اس موقع پر ملکی سلامتی اور ترقی و خوش حالی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔

بھارت میں پاکستانی ہائی کمیشن میں ناظم الامور سلمان شریف نے پرچم کشائی کی۔ اس موقع پر صدرمملکت ڈاکٹرعارف علوی اور وزیراعظم محمد شہباز شریف کے خصوصی پیغامات پڑھ کر سنائے گئے جن میں انہوں نے قوم کو یوم پاکستان کی مبارکباد پیش کی اور بانی پاکستان سمیت دیگر ولولہ انگیز قیادت کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔


اس موقع پر قرارداد پاکستان کی منظوری اور قیام پاکستان کی جدوجہد کے حوالے سے خصوصی دستاویزی پروگرام دکھائے گئے۔

ماسکو میں پاکستان کے سفیر شفقت علی خان کے زیرصدارت یوم پاکستان کی تقریب ہوئی اور قومی پرچم لہرایا گیا۔ برسلز میں ناظم الامورسید فراز حسین زیدی نے یون پاکستان کے موقع پر پرچم کشائی کی۔

دبئی میں پاکستانی سفیر فیصل نیاز ترمذی نے قومی پرچم لہرایا اور یوم پاکستان کی اہمیت کو اجاگر کیا۔

مصرمیں یوم پاکستان کے موقع پر پاکستانی سیفرساجد بلال نے پرچم کشائی کی۔

 
Load Next Story