فیصل آباد میں بیٹے نے باپ سے جھگڑے پر گھر کوآگ لگادی
اہل علاقہ نے نوجوان کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا ہے تاہم اس کے خلاف کسی بھی قسم کا مقدمہ درج نہیں کیا گیا۔
نعمت آباد میں بیٹے نے باپ سے جھگڑے کے بعد گھر کو ہی آگ لگادی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق فیصل آباد کے علاقے نعمت آباد میں رہائش پزیر نوجوان کی اس کے باپ نے کسی بات پر سرزنش کی، جس پر نوجوان مشتعل ہوگیا اور اس نے مٹی کا تیل چھڑک کر گھر کو آگ لگادی، واقعے کی اطلاع ملنے پر رسکیو 1122 کےعملے نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پایا۔
دوسری جانب اہل علاقہ نے نوجوان کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا ہے تاہم اب تک اس کے خلاف کسی بھی قسم کا مقدمہ درج نہیں کیا گیا۔