واٹس ایپ کے ڈیسک ٹاپ ورژن میں مزید سہولیات پیش کر دی گئیں

اس کی لوڈنگ کو تیز بنایا گیا ہے اور 32 افراد آڈیو کال سے رابطہ کرسکتے ہیں جبکہ ڈیوائس سنِکنگ کو بہتر بنایا گیا ہے

واٹس ایپ نے لیپ ٹاپ اور ڈیسک ٹاپ کے لیے نئی سہولیات پیش کردی ہیں جن میں سب سے اہم فیچر ویڈیو کانفرنس کا ہے۔ فوٹو: فائل

میٹا کمپنی نے واٹس ایپ کے ڈیسک ٹاپ ورژن کے لیے کچھ نئی سہولیات پیش کی ہیں جن میں انٹرفیس اس طرح بدلا گیا ہے کہ آپ کثیر افراد کے ساتھ گفتگو کر سکتے ہیں اور واٹس ایپ ویڈیو کانفرنسنگ میں کئی افراد شامل ہوسکتے ہیں۔

اب کئی افراد کی ویڈیو کال سے ایک ساتھ آٹھ افراد جبکہ آڈیو کالز سے 32 افراد کانفرنس کال کرکے تبادلہ خیال کرسکتے ہیں۔ تاہم اسے وقت کے ساتھ ساتھ بڑھایا بھی جاسکتا ہے۔


اب لیپ ٹاپ اور ڈیسک ٹاپ کمپیوٹر کے لیے واٹس ایپ ورژن کو تیز رفتار لوڈنگ کے قابل بنایا گیا ہے اور یہ ہموار انداز میں کام کرتا ہے۔ دوسری جانب ایک سے زائد ڈیوائس سنکنگ کو بھی بڑھایا گیا ہے۔ اسی طرح پری ویوز دیکھنے اور اسٹکرز کی صلاحیت کو بھی بڑھا گیا ہے۔

تاہم میٹا نے کہا ہے کہ واٹس ایپ ڈیسک ٹاپ میٹنگ میں اوتار اور تھری ڈی ماڈل موجود نہیں ہوں گے۔ لیکن میٹا نے یہ اعلان بھی کیا ہے کہ وہ جلد اینڈروئڈ ٹیبلٹ کے لیے بھی واٹس ایپ کا نیا ورژن پیش کرے گا جس میں دیگر نئی سہولیات رکھی جائیں گی۔
Load Next Story